تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:40

جونیئرہاکی:پاکستان اورنیوزی لینڈ کا میچ 3-3گول سے برابر

اے آر وائی - سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین تین گول سے برابر ہو گیا ہے۔ پاکستان کے محمد دلبر مین آف دی میچ قرار پائے۔



ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین گول داغے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا۔



پاکستان کی جانب سے محمد دلبر نے دو جبکہ محمد عرفان نے ایک گول اسکور کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پنچھیا جاریڈ، وورکم بینڈکٹ اور رسل کین نے ایک ایک گول سکور کئے۔ پاکستان کو میچ میں چار پینلٹی کارنر ملے لیکن ایک بھی گول نہ ہو سکا۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے تین پینلٹی کارنرز میں ایک گول سکور کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.