تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:20

اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل: آج فیڈرر، یوکووچ آمنے سامنے

اے آر وائی - اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کا فیصلہ کن معرکہ آج دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر اور عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ کے درمیان ہوگا۔



لندن میں جاری ٹینس سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کا فیصلہ کن میچ راجر فیڈرر اور نوواک یوکووچ کے درمیان ہوگا۔ سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹل ہولڈر سوئٹزر لینڈکے راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کوسات چھ اور چھ دو کے اسکور سے شکست دی اورگیارہ سال میں آٹھویں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔



فیڈرر ریکارڈ چھ مرتبہ چیمپئن بن چکے ہیں۔ سربیانے نوواک یوکووچ نے ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو کے خلاف پہلا سیٹ چار چھ سے ڈراپ کرنے کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ یوکووچ نے اگلے دو سیٹ میں صرف پانچ گیمز ڈراپ کئے اور چھ تین اور چھ دو کی جیت کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔



ڈیل پوٹرو پہلی ہی سیزن کے اختتامی عالمی نمبر ایک کی ٹرافی حاصل کرچکے ہیں۔ فائنل میں فتح کی صورت میں نوواک یوکووچ ناقابل شکست چیمپئن کی حیثیت سے اضافی انعامی رقم کے بھی حقدار ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.