تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:18

فرانس کے سیباسچن لوب نے ریلی آف اسپین کا ٹائٹل جیت لیا

جیو نیوز - میڈریڈ…فرانس کے سیباسچن لوب نے ریلی آف اسپین کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ اسپین کے موٹو جی پی ڈرائیور ڈینی پیڈروسا نے ویلنشیا گراں پری کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔نو بار کے عالمی چیمپین سیباسچن لوب نے سیلوو میں ہونے والی ریس میں مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 14 منٹ 29 عشاریہ ایک صفر صفر سیکنڈز میں طے کیا، یہ اُن کی اس سال نویں کامیابی ہے، دوسرے نمبر پر آنے والے جیری میٹی لیٹوالا پر انہیں 7 سیکنڈ کی برتری حاصل تھی۔38 سالہ لوب ریس سے قبل ہی فل ٹائم ریسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے۔دوسری جانب اسپین کے ڈینی پیڈروسا نے ویلنشیا گراں پری کا ٹائٹل جیت لیا، یہ اس سال اُن کے کیرئیر کی ساتویں کامیابی ہے۔ عالمی چیمپین جارج لورینزو دوسرے آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر کیرئیر کی آخری ریس میں تیسرے نمبر پر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.