12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:32
سری لنکا ، نیوزی لینڈ آج ایک روزہ میچ کیلئے مدمقابل
اے آر وائی - سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ہمبن ٹوٹا میں پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے مدمقابل ہوں گی۔ سری لنکا کو سیریزمیں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
سری لنکااور نیوزی لینڈ کی سیریز بارش سے بری طرح متاثر رہی ہے۔ آج بھی میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے۔ابرآلود موسم میں جو ٹیم ٹاس جیتے گی فیلڈنگ کرے گی۔سری لنکا سیریز میں فیصلہ کن برتری کے بعد ایک دو ریزرو کھلاڑیوں کو موقع دے سکتاہے۔اسپنر اکیلا داننجا کے کے ڈیبیو کرنے کاامکان ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں راب نکول کی جگہ ٹوم لاتھم کو شامل کیا جاسکتاہے۔ کپتان راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل اعتماد کی بحالی کیلئے فتح کی ہرممکن کوشش کرے گی۔