تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:1

سلطان جوہر جونیئر ہاکی: آج پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹکراؤ

اے آر وائی - سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے کھیلے جارہے چھ ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ پاکستان جونیئر ٹیم تین گول کے برتری کے باوجود فتح حاصل نہ کرسکی۔



میچ میں گرین شرٹ ٹیم پانچ پینلٹی کارنرز سے فائدہ اٹھانے میں بھی ناکام رہی۔بھارت نے آسٹریلیاکو دو صفر سے مات دی۔ اپنے اپنے افتتاحی میچ ہارنے کی وجہ سے آج کا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کیلئے بیحد اہمیت اختیار کرگیاہے۔ آج جرمنی کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ میزبان ملائیشیاکا میچ نیوزی لینڈ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.