تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:12

جوہر کپ جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 1-5 سے ہرادیا

اے آر وائی - دوسرے سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کا دوسرے میچ آسٹریلیا سے مقابلہ تھا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔



موسلا دھار بارش کے باعث دوسرا ہاف نوے منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ جس میں آسٹریلیا نے مزید چار گول کرکے میچ پانچ ایک سے جیت لیا۔ آسٹریلیا کے ڈیلن وادرسپون نے دو، بلیک گوورز، جسٹن ڈگلس اور ولیم گلمور نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد دلبر نے اسکور کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ چودہ نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.