12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:3
سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی
جیو نیوز - کوالالمپور … سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو مکمل آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی، 11 ویں منٹ میں محمد دلبر نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا، بارش کی وجہ سے دوسرا ہاف تاخیر سے شروع ہوا، جس میں آسٹریلیا نے 4 گول کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا، پاکستان ٹیم تیسرا میچ بدھ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔