تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:23

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اگلے سال متوقع

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، قومی ٹیم 2013 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیل سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال تین بڑی سیریز کھیلے گی، جنوری میں بھارت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم جنوبی افریقا جائے گی جہاں یکم فروری سے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزہوگی، اس دورے کے بعد جون میں پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ جائے گی جس کے بعد امکان ہے کہ پاکستان ٹیم جولائی اگست میں ویسٹ انڈیزکا مکمل دورہ کرے گی، پی سی بی ذرائع کے مطابق ستمبر میں بھارت کے ساتھ ہوم سیریز کی تجویز بھی زیرغور ہے اور حالیہ دورہ بھارت پر اس سیریزکیلئے بات چیت ہو گی، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو بھی آئندہ سال پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے، اگر حالات سازگار رہے تو یہ سیریز یا اس کے کچھ میچ پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.