12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:4
پنجاب اسپورٹس فیسٹیول ،بھارتی ٹیمیں وطن روانہ ہوگئیں
اے آر وائی - پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کے بعد بھارت کی کبڈی، ہاکی اور رسہ کشی کی ٹیمیں واپس وطن روانہ ہوگئی ہیں۔ کھلاڑی لاہوریوں کی مہمانداری پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ کھیلیں محبتوں میں اضافہ کریں گی۔
وطن روانگی سے پہلے واہگہ بارڈر پر کبڈی کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں پیار بڑھے گا۔ سکھ دیو سنگھ کبڈی کھلاڑی ہر پریت بابا بھارتی کوچ کبڈی جیتنے والی بھارتی ٹیم پاکستان کی ہاکی ٹیم کو مضبوط گردانتی ہے۔ راجپال سنگھ بھارتی ہاکی کپتان سنجیو کمار بھارتی ہاکی کوچ بھارت کی رسہ کشی ٹیم پاکستان سے ہار کو بھی اپنی جیت سمجھتی ہے جبکہ سکھ کھلاڑی گوردوارہ جنم استھان کے درشن سے بھی بہت خوش ہیں۔
گربھندر سنگھ بھارتی کھلاڑی رسہ کشی ہرمیش لعل بھارتی کوچ رسہ کشی بھارتی کھلاڑیوں نے جہاں مہمان نوازی کی تعریف کی وہیں سخت سکیورٹی پر جاتے ہوئے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو گلے لگاکر شکریہ ادا کیا۔