13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:45
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل: نوواک یوکوچ نے کامیابی حاصل کرلی
اے آر وائی - عالمی نمبر ایک سربیاکے نوواک یوکوچ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئین سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر سیزن کا آخری ایونٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا۔ لندن میں جاری ٹینس سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کا فیصلہ کن میچ راجر فیڈرر اور نوواک یوکووچ کے درمیان ہوا۔ میچ میں دونوں ورلڈ کلاس کھلاڑیو ں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹل ہولڈر سوئٹزر لینڈکے راجر فیڈرر نے پہلے سیٹ میں عمدہ شاٹس لگائے لیکن یوکوچ نے بہترین سروس اور بیک ہینڈ شاٹ کی بدولت ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کرلی۔
دوسرے سیٹ میں بھی یوکوچ اور فیڈرر کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا تاہم سرب کھلاڑی نے سات پانچ سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔ یوکوچ نے کیرئیر میں دوسری مرتبہ اے ٹی پی ٹور فائنل ٹائٹل جیتا ہے۔