13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:47
نواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل جیت لیا،فیڈرر کو شکست
جیو نیوز - لندن…عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نواک جوکووچ نے سوئس عالمی نمبر دو راجر فیڈیرر کو اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے فائنل میچ میں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لندن کے او ٹو ارینا میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کو لے کر شایقین ایک سنسنی خیز میچ کی توقع کر رہے تھے اور میچ میں کچھ ایسا ہی ہوا۔ پہلے سیٹ کے آغاز میں ہی فیڈیرر نے جوکووچ کی سروس بریک کرتے ہوئے 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے سیٹ کے آخری لمحات میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین اسٹروکس کا مظاہرہ کیا۔ لیکن ٹائی بریک پر جوکووچ نے 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کے درمیان خوب معرکہ آرائی ہوئی، لیکن جوکووچ نے یہ سیٹ بھی 7-5 سے اپنے نام کرتے ہوئے ٹائٹل کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ ایونٹ کا ڈبلز کراوٴن Marcel Granollersاور Marc Lopez کی جوڑی نے جیت لیا۔ فائنل میں اسپینش جوڑی نے مہیش بھوپتی اور روپن بوپانا کو سات پانچ، تین چھ اور 10 تین کے اسکور سے شکست دی۔