13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:57
برسبین: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا
اے آر وائی - آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز چار سو ستاسی رنز چارکھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی او ر پانچ سو چھپن رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کردی۔
کپتان مائیکل کلارک نے دو سو انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مائیکل ہسی نے سو رنز بنائے۔ مورن مورکل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایک سو پندرہ رنز کے خسارے کے ساتھ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے۔
جیک کیلس اننچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جیمز پٹینسن نے دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مائیکل کلارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔