13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:18
جوہرکپ جونیئرہاکی:پاکستان تیسرا میچ کل بھارت سے کھیلے گا
اے آر وائی - دوسرے سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا اور اہم میچ روایتی حریف بھارت سے کل کھیلے گا ۔ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا اور اہم میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اس سے قبل پاکستان ایونٹ میں دو میچ کھیل چکا ہے۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ،تین گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا سے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینیجر اور کوچ رانا مجاہدکا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کے لئے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے، امید ہے کہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔