تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:7

بھارت کا شایقین کرکٹ کو 5 شہروں کے ویزے جاری کرنیکا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…آئندہ ماہ ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بھارتی حکومت نے شایقین کو 5 شہروں کے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نئے ویزا قواعد کے تحت پاکستانی شایقین بھارت کے مختلف شہروں کیلئے ویزے کی درخواست تو دے سکتے ہیں، لیکن انہیں بھارت میں رہائش یا ہوٹل بکنگ کے ساتھ ائیر ٹکٹ کی کنفرمیشن اور میچز کے ٹکٹ بھی پیش کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کو بھارتی شہری کی ضمانت بھی درکار ہوگی۔ پاک بھارت سیریز 25 دسمبر سے شروع ہوگی ،دونوں ممالک کے وزرا داخلہ نے پانچ ہزار ویزے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.