14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:45
ڈھاکا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز527 رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی
اے آر وائی - بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر پانچ سوستائیس رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے نامکمل اننگز تین سو اکسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور مزید کسی نقصان کے بغیر پانچ سو ستائیس رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی۔
شیونرائن چندر پال نے ڈبل اور وکٹ کیپر دنیش رام دین سنچری اسکور کی اور پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنر شپ میں دوسوچھیانوے رنز کا اضافہ کیا۔ بنگلہ دیش کے بولر دوسرے دن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ چندر پال دو سو تین اور رام دین ایک سوچھبیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کے سوہاگ غازی نے تین وکٹیں لیں۔