14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:25
جوہرکپ جونیئرہاکی:پاکستان تیسرامیچ آج بھارت سےکھیلےگا
اے آر وائی - دوسرے سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا اور اہم میچ روایتی حریف بھارت سے آج کھیلے گا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا اور اہم میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تین ،تین گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا سے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی۔ پی ایچ ایف کے کوچنگ کنسلٹنٹ طاہر زمان کا کہنا ہےکہ ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔