تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:55

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

اے آر وائی - آسٹریلیا میں یکم دسمبر سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ محمد عمران کپتان اور محمد وقاص نائب کپتان ہونگے۔



چیمپیپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے لاہور میں لگائے گئے کیمپ میں اٹھائیس کھلاڑیوں ٹریننگ کی، جن میں سے حتمی اٹھارہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ قومی ٹیم کے مینیجر و ہیڈ کوچ چوہدری اختر رسول نے کوچ حنیف خان کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا۔



کھلاڑیوں میں محمد عمران کپتان،محمد وقاص شریف نائب کپتان، وسیم احمد، محمد توثیق، فرید احمد، راشد محمود، محمد رضوان سینئر، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، عبد الحسیم خان، شکیل عباسی، محمد کاشف علی، محمد رضوان جونئیر ، علی شان شامل ہیں جبکہ اسکواڈ میں عمران شاہ اور عمران بٹ کو بطور گول کیپرز شامل کیا گیاہے۔



قومی ہاکی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل سپر سیریز نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ یہ ایونٹ بائیس سے بچیس نومبر تک پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ چیمپیئنز ٹرافی یکم سے نو دسمبر تک میلبورن میں کھیلی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.