تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:7

احمد آباد ٹیسٹ: بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

اے آر وائی - بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے ایک سو بیس رنز بنالئے۔ احمد آباد میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔



اوپنر گوتھم گھمبیر اور وریندر سواگ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ اسٹروک کھیلے۔ بھارت نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے ایک سو بیس رنز بنائے ہیں۔ وریندر سہواگ چھیتر اورگھبیر سینتیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔



انگلینڈ کی جانب سے نیک کیمپٹن کو ڈبیو کیپ دی گئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں کینسر سے جنگ جیتنے والے آل راونڈر یوراج سنگھ کو بھی پلیئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.