14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 20:6
سرسید یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان
جیو نیوز - کراچی… ایچ ای سی گیمز کیلئے سرسید یونیورسٹی نے ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کے کوچ عدنان معین اور منیجر سید اورنگزیب ہوں گے کھلاڑیوں میں بلال طارق، طحہ شبلی، محسن الیاس، حافظ قاسم جمیل شامل ہیں۔ سرسید کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ گرین وچ یونیورسٹی کے خلاف کھیلے گی۔