تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:16

بین الاقومی دوستانہ میچ : اسپین نے پانامہ کو شکست دے دی

اے آر وائی - بین الاقومی دوستانہ میچ میں اسپین نے پانامہ کو شکست دے دی جبکہ نیدرلینڈ اور جرمنی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پانامہ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل دوستانہ میچ میں ورلڈ چیمپئین اسپین نے میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کیا۔ اسپینش ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی پانامہ پر دباو بڑھانا شروع کردیا۔ سولہویں منٹ میں اسپین کے پیڈرو ریڈرگوئیز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جسے اتیسویں منٹ میں ڈیوڈ ویا نے گول داغ کر دگنا کردیا۔



میچ کے دوران پانامہ کے دفاع انتہائی ناقص رہا۔ تنتالیسویں منٹ میں پیڈرو ریڈرگوئیز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر اسپین کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی مہمان ٹیم نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ بیاسیویں منٹ میں سرگیو راموس نے گول داغ کر اسکور چار صفر کردیا۔ جسے ایک منٹ بعد ہی مارکل سوسیٹا نے گیند کو جال میں پہنچا کر اسپین کو پانچ صفر کی برتری دلادی۔



کھیل کے اختتام سے قبل پانامہ کے گبریل گومز نے گول کرکے اسکور پانچ ایک کیا لیکن ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ ادھر ایمیسٹر ڈم میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں جرمنی اور نیدرلینڈ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیمو ں نے کھیل کا آغاز جارحانہ اندا ز میں کیا اور ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے خوب حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.