15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:37
میرپور ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش 3 وکٹوں پر 252 رنز
اے آر وائی - میرپور ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رنز بنالئے۔
میرپور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو چونسٹھ رنز تین کھلاڑی آوٴٹ پر دوبارہ شروع کی تو آل راوٴنڈر شکیب الحسن اور نعیم السلام نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو قدرے مستحکم کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں اور کھانے کے وقفے تک اسکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو باون تک پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش کو اب بھی 275 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔