تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:28

احمدآباد ٹیسٹ: پجارا , یوراج نے بھارت کو مستحکم بنادیا

اے آر وائی - انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چتیش ور پجارا اور یوراج سنگھ نے بھارت کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ چتیش ور نے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کرلی۔



احمد آباد میں بھارت نے ٹیسٹ کے دوسرے دن نامکمل اننگز تین سو تئیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ اس وقت پجارا اٹھانوے اور یوراج سنگھ چوبیس رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔پجارا نے جلد سنچری مکمل کرلی۔ یوراج سنگھ بھی کم بیک ٹیسٹ میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ پہلے روز سہواگ، ایک سوبتیس،گوتم گمبھیر پینتالیس،سچن ٹنڈولکر تیرہ اور کوہلی انیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.