تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:38

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز پر برتری

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پانچ سو چھپن رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں انتیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے پانچ سوستائیس کا بھرپور جواب دیا۔



میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے نامکمل اننگزچار سو پچپن رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی پوری ٹیم پانچ سوچھپن رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ناصر حسین چار رنز کی کمی سے پہلی سنچری نہ بنا سکے۔ نائب کپتان محموداللہ نے باسٹھ رنز اسکور کئے ۔دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکیس رنز کا اضافہ کیا۔



ویسٹ انڈیز کے روی رامپال اور سنیل نرائن نے تین تین وکٹیں لیں۔ کپتان ڈیرن سیمی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.