تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:57

ڈیوس کپ ٹینس:اسپین اور جمہوریہ چیک کی فائنل ٹائی کا آج آغاز

اے آر وائی - ڈیوس کپ ٹینس دوہزار بارہ کی فائنل ٹائی میں آج سے اسپین، جمہوریہ چیک کے خلاف اعزاز کا دفاع کرے گا۔ اسپین پانچ سال میں چوتھے ڈیوس کپ ٹائٹل کیلئے فیورٹ ہے۔



دفاعی چیمپئن اسپین اپنے نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال کے بغیر کورٹ میں اترے گی۔رافیل نڈال انجری کے باعث کئی ماہ سے ٹیسٹ کورٹ سے دور ہیں۔ نڈال کی غیر موجودگی میں عالمی نمبر پانچ ڈیوڈ فیرر اسپین کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔



پہلے روز افتتاحی سنگلز ڈیوڈ فیرر اور جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹپنک کے درمیان کھیلاجائے گا۔ دوسرے سنگلز میں عالمی نمبر چھ چیک پلیئر ٹوماس برڈیچ اسپین کے نکولس الماگرو کے مدمقابل ہونگے۔ جمہوریہ چیک ویمنز ٹیم ایونٹ فیڈریشن کپ کا چیمپئن ہے اور چیک ٹیم ڈیوس کپ جیت کر منفرد ڈبل کرنا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.