16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:7
ڈھاکاٹیسٹ:کیرن پاول کی دونوں اننگز میں سنچریاں
اے آر وائی - بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پاول نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔ چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چوالیس رنز بنائے۔
ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نےچوتھے روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سوچھپن رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ناصر حسین چاررنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے۔ محموداللہ نے باسٹھ رنز اسکور کئے ۔ ویسٹ انڈیز کے روی رامپال اور سنیل نرائن نے تین تین وکٹیں لیں۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پرویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چوالیس رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی مجموعی برتری دوسو پندرہ رنز ہے اور انکی چار وکٹیں باقی ہیں۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر کیرن پاول دوسری اننگز میں ایک سو دس رنزاسکور کئے۔ بنگلہ دیش کے شہادت حسین،روبیل حسین اور سوہاگ غازی نے دو،دو وکٹیں لیں۔