تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:48

احمد آباد ٹیسٹ:انگلینڈ مشکلات کا شکار،3 وکٹوں پر41 رنز

جیو نیوز - احمد آباد…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں مہمان ٹیم مشکلات کا شکا رہے اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پرصرف 41 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گنواچکی ہے، کپتان السٹر کک 22 اور پیٹرسن 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز 521 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔بھارت کے 521 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 30 رنز پر تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ ایشوین نے 2 اور اوجھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ احمد آباد کے سردار پاٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے 323 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ چیتشور پوجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 206 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یووراج 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے سوان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.