تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17

احمد آباد ٹیسٹ:521 رنز پربھارت کی اننگز ڈکلیئر ،پوجارا کی ڈبل سنچری

جیو نیوز - احمد آباد…بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز 521 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ احمد آباد کے سردار پاٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے 323 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ چیتشور پوجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 206 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یووراج 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے سوان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.