تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:18

احمدآباد ٹیسٹ: انگلینڈ کے تین وکٹون کے نقصان پر41رنز

اے آر وائی - بھارت کے پانچ سو اکیس رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن تین وکٹ کھوکر اکتالیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کو فالوآن سے بچنے کیلئے مزید دوسواکیاسی رنز درکار ہیں ۔



احمد آباد میں بھارت نے ٹیسٹ کے دوسرے دن نامکمل اننگز تین سو تئیس رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو اکیس رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی۔ چتیش ور پجارادوسو چھ رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ یوراج سنگھ نے چوہتر رنز اسکور کئے۔ پجارا اور یوراج نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو تیس رنز کا اضافہ کیا۔انگلینڈ کے گریم سوان نے پانچ وکٹیں لیں اور انگلینڈ کے کامیاب ترین اسپنر بن گئے۔



دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر اکتالیس رنز بنائے۔ نک کامپٹن نو،اینڈرسن دو اور جوناتھن ٹروٹ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ایلسٹر کک بائیس اور کیون پیٹرسن چھ رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.