تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:17

ڈھاکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 244 رنز بنالئے

جیو نیوز - ڈھاکا … بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پاول نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کردی، ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کے اختتام تک 6 وکٹ پر 244 رنز بنالئے، مہمان ٹیم کو 215 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ڈھاکا میں جاری میچ کے چوتھے دن بنگلا دیش نے پہلی اننگز 6 وکٹ پر 455 رنز سے دوبارہ شروع کی، نعیم اسلام 108 اور ناصر حسین 96 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، محموداللہ 62 رنز بناکر نمایاں رہے، پوری میزبان ٹیم 556 رنز بناسکی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کو آغاز میں ہی کرس گیل کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن کیرن پاول نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، پہلی اننگز میں 117 رنز بنانے کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں بھی 110 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرن براوو 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کے اختتام تک 6 وکٹ پر 244 رنز بنالئے تھے۔ مہمان ٹیم کو 215 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.