16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:40
ثانیہ مرزا آج بھی گرل فرینڈ لگتی ہیں، شعیب ملک
جیو نیوز - لاہور … شعیب اور ثانیہ کی شادی کو خوب شہرت ملی، دونوں کی محبت شادی کے بعد بھی پہلے کی طرح ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ آج بھی ان کو اپنی گرل فرینڈ لگتی ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرز کی جوڑی بنی اور یہ جوڑی جچی بھی خوب۔ اس جوڑے نے تمام تنازعات کو پیچھے چھوڑا، اور زندگی بھر کا رشتہ جوڑا۔ شادی ہوئی تو ایسی دھوم دھام سے کہ دنیا نے دیکھا۔ کھیل کی دنیا کے دونوں اسٹار ز کی محبت آج بھی پہلے کی طرح ہے۔ شعیب کا کہنا ہے کہ ثانیہ آج بھی انہیں گرل فرینڈ ہی لگتی ہیں، دونوں کھلاڑی بھی ہیں اور مصروف بھی، لیکن اس کے باوجود جہاں ضرورت پڑی۔ ایک دوسرے کا ساتھ خوب نبھایا۔ ایک بہترین لائف پارٹنر کی طرح شعیب نہ صرف ثانیہ کی زندگی میں بلکہ ان کے کیریئر میں بھی پوری مدد کرنے کو تیار ہیں۔