16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:39
سوئیڈن کے کپتان ابراہیمووچ نے کیا!اس صدی کا بہترین گول
اے آر وائی - اس صدی کا بہترین گول فٹبال گول جی ہاں سوئیڈن کے کپتان زیلیٹان ابرھیمووچ کے انگلینڈ کے خلاف گول کو صدی کا بہترین گول قرار دیا جارہا ہے ۔
اسٹاک ہوم میں سوئیڈن نے انگلینڈ کے خلاف دوستانہ میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔سوئیڈن کی جانب سے چاروں گول ابراہیمووچ نے اسکور کئےلیکن اختتامی لمحات میں ابراہیمووچ نے عقل کو دنگ کر دینے والا گول کیا۔
ابراہیمووچ کی پشت انگلینڈ کے گول کیطرف تھی اور انھوں نے ریورس کک کے ذریعہ تیس فٹ دور سے گیند گول میں پھینک دی۔ابراھیمووچ کے اس گول کو صدی کا بہترین گول قرار دیا جارہا ہے ۔