17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:26
جونیئرہاکی کپ،پاکستان اورجرمنی آج آمنےسامنے
اے آر وائی - سلطان آف جوہر جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان اپنا آخری راؤنڈ میچ آج جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کھیلے جارہے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو صفر سے زیر کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان پانچ پوائنٹس حاصل کرکے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ جرمنی کو شکست دیکر پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔
ایونٹ میں پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچز برابر رہے ہیں۔