تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:46

احمدآباد ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم فالوآن کے خطرے سے دوچار

اے آر وائی - بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ فالوآن کے خطرے سے دوچار ہے۔بھارت کے پانچ سو اکیس رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے ہیں۔



احمدآباد ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اکتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی۔بھارتی اسپنرز کے سامنے ان کی وکٹیں گرتی گئیں۔کھانے کے وقفے تک ایک سو دس رنز پر انگلینڈ کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔



کپتان ایلسٹرکک اکتالیس،کیون پیٹرسن سترہ، سمت پٹیل دس اور این بیل بغیرکوئی رن بنائے رخصت ہوئے۔میٹ پرائز بیس اور ٹم بریسنن صفر پر بیٹنگ کررہے ہیں۔ انگلینڈ کو فالوآن سے بچنے کیلئے مزید دوسو بارہ رنز درکار ہیں اور ان کی صرف تین وکٹیں باقی ہیں۔



بھارت کے ایشون اور اوجھا نے تین تین وکٹیں لیں۔ ایشون نے نویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.