تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:32

ڈیوس کپ فائنل : اسپین ،چیک ریپبلک 1،1 پوائنٹ کے ساتھ برابر

جیو نیوز - پراگ…ڈیوس کپ فائنل میں دفائی چیمپین اسپین اور چیک ریپبلک دو سنگلز مقابلوں کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ برابر ہیں۔ بیسٹ آف فائیوپر مشتمل ایونٹ کا ڈبلز مقابلہ آج ہوگا۔ پراگ، چیک ریپبلک میں واقع اوٹو ارینہ میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے اوپننگ سنگلز میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ چیک ریپبلک کے زیڈک اسٹیپنک سے تھا۔ فیرر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ تین ، چھ چار اور چھ چار کے اسکو ر سے کامیابی حاصل کی۔پھر ہوا دوسرا سنگلز مقابلہ جہاں ٹومس برڈیخ کا ٹکراوٴ نکولس الماگرو سے تھا۔ انتہائی سنسنی خیز ٹکراو میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے بھرپور مقابلہ کیا۔ پہل سیٹ اسپین کے نام رہا۔ دوسے سیٹ میں چیک ریپبلک نے کم بیک کیا۔ تیسرا سیٹ پھر اسپین کے نام رہا۔۔ لیکن ایک بار پھر چوتھے سیٹ میں چیک ریپبلک نے کامیابی حاصل کی۔ بات آئی فائنل سیٹ پر جہاں ہوم ٹیم کے ٹومس برڈیخ نے ا پنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 6-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائی کو ایک ایک سے برابر کردیا۔ ایونٹ کا ڈبلز مقابلہ آج کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.