تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:57

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کو فتح کیلئے مزید 200 رنز درکار

اے آر وائی - بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسو تہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کو فتح کیلئے دو سو پینتالیس رنز کا ہدف ملاہے۔ ڈھاکاٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دوچوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی۔



ان کے آخری چار بیٹسمین انتیس رنز کے اضافے سے آؤٹ ہوگئے۔اس طرح بنگلہ دیش کو ممکنہ اٹھہتر اوورز میں دوسوپینتالیس رنز کا ہدف ملا۔



پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سوہاگ غازی نے اننگز میں چھ اور میچ میں نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے دو وکٹیں گنواکر پینتالیس رنز بنائے۔جنید صدیقی بیس اور تمیم اقبال پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔



شہریار نفیس انیس اور نعیم اسلام صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کو باسٹھ اوورز میں فتح کیلئے مزید دوسو رنز درکار ہیں اور انکی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.