تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:16

ڈیوس کپ ٹینس فائنل: اسپین اور جمہوریہ چیک 1-1سے برابر

اے آر وائی - دفاعی چیمپئن اسپین اور میزبان جمہوریہ چیک کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنل ٹائی پہلے روز ایک ایک سے برابر رہی۔ پراگ میں ڈیوس کپ فائنل کا افتتاحی سنگلز میزبان راڈک اسٹپنک اوراسپین کے ڈیوڈ فیرر کے درمیان کھیلا گیا۔



ڈیوڈ فیرر نے اسٹپنک کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین ،چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے شکست دی اور اسپین کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔



جمہوریہ چیک کے نمبر ایک کھلاڑی ٹوماس برڈیچ اور نکولس الماگرو کے درمیان دوسرے سنگلز میں پانچ سیٹ کا سخت مقابلہ ہواجس میں ٹوماس برڈیچ نے چھ تین ،تین چھ، چھ تین ،چھ سات اور چھ تین کے اسکور سے فتح پائی اور فائنل ٹائی ایک ایک سے برابر کردی۔ آج ڈبلز مقابلہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.