تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:34

کوئی بھی کھلاڑی براہ راست ٹیم میں منتخب نہیں ہوگا،اقبال قاسم

اے آر وائی - پی سی بی کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر دورہ بھارت کے لیے ٹیم منتخب کی جائے گی۔آفریدی سمیت کوئی بھی کھلاڑی براہ راست ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ محمد یوسف اچھے بیٹسمین ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارمنس دی تو ان کا نام دورہ جنوبی افریقہ کے لیے زیر غور آسکتا ہے۔ اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز مشکل ہو گی اس لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.