تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:32

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ 77رنز سے جیت لیا

جیو نیوز - ڈھاکا…ویسٹ انڈیز نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ 77رنز سے جیت لیا ،ویسٹ انڈین بولر ٹینو بیسٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن ویسٹ نے چھ وکٹ 244 رنز سے بیٹنگ آغاز کیا اور پوری ٹیم 273 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ،بنگلا دیش کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آف اسپنر سوہاگ غازی نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،245 رنز کے تعاقب میں کوئی بنگلا دیشی بیٹس میں بڑا اسکور نہ بناسکا ،پوری بنگلادیشی ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمود اللہ 29 رنز بناکر نمایاں رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینو بیسٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،ویرا سیمی پرمول نے تین اور روی رام پال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.