17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:14
پاک بھارت سیمی فائنل،ثبوت ہیں تو پاکستان تحقیقات کیلئے تیار
اے آر وائی - پی سی بی کے چئیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے بھارت کے ساتھ دو ہزار گیارہ کے سیمی فائنل میں میچ فکسنگ کاکسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے کھلاڑیوں کی بہتر تربیت ہو سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کوئی کھلاڑی ناگزیر نہیں ہے جو پر فارمنس دے گا وہ کھیلے گا،انکا کہنا تھا بیٹنگ کوچ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا میرٹ پر انتخاب کیا جائے گا، انہوں نے کہا پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہونا پڑے گا۔