تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:36

برطانوی صحافی ثبوت دیں،آئی سی سی سے کارروائی کی درخواست کرینگے، ذکااشرف

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کے بارے میں نت نئے انکشافات کو سامنے والا برطانوی صحافی اگر ثبوت مہیا کردے تو پی سی بی آئی سی سی سے کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اپنی کتاب میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بے گناہ قرار دینے والے برطانوی صحافی ایڈ ہاکنز اگر ہمیں ثبوت فراہم کردے تو پی سی بی ،آئی سی سی سے اس کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست کرسکتا ہے۔پاک بھارت سیریز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر ہی فیصلہ کیا جاسکے گا ،ٹیم سینئر اور نئے کھلاڑیوں کے کامبی نیشن کے ساتھ بنائی جائے گی ،ٹیم کے لئے بیٹنگ کوچ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.