17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:14
ڈھاکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو77رنز سے ہرادیا
اے آر وائی - ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ ستتر رنز سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسوپینتالیس رنز ہدف کے تعاقب میں ایک سو سڑسٹھ رنز بناسکی۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں دوسو تہتر رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
سوہاگ غازی نے اننگز میں چھ اور میچ میں نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کو دوسوپینتالیس رنز کا ہدف ملا ۔ بنگلہ دیش کی بیٹنگ نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا اور پوری ٹیم ایک سو سڑسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمود اللہ نے انتیس اور نعیم اسلام نے چھبیس رنز بنائے۔ٹینوبیسٹ نے پانچ،پرمول نے تین اور رام پال نے دو وکٹیں لیں۔