تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:37

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان دونوں کا باہمی معاملہ ہے،ایلن آئزک

اے آر وائی - آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا مجوزہ دورہ دونوں ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ ایلن آئزک ان دنوں بنگلہ دیش کےدورے پر ہیں۔ انہوں نے میرپور ڈھاکا میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل بھی دیکھا۔



ایلن آئزک نے بنگلہ دیش کے مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں کہاکہ آئی سی سی کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی خوشی ہوگی تاہم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سیکیورٹی سے مشروط ہے۔ کسی بھی سیریز میں آئی سی سی کا کردار آفیشلز کی تقرری تک محدود ہوتا ہے اور جب تک پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کا فیصلہ نہیں کرتے آفیشلز کا تقرر نہیں ہوسکتا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.