17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:16
احمدآباد ٹیسٹ:فالو آن کےبعد انگلینڈ کےبغیرکسی نقصان کے111رنز
اے آر وائی - بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے ایک سو گیارہ رنز بنالئے۔ بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو مزید دوسو انیس رنز درکار ہیں۔ احمدآباد ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اکتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم ایک سو اکیانوے رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
میٹ پرائراڑتالیس، کپتان ایلسٹرکک اکتالیس،براڈ پچیس ،کیون پیٹرسن سترہ اور سمت پٹیل دس رنز بناسکے۔بھارت نے تین سو تیس رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ کو فالوآن کرادیا۔بھارت کے پراگیان اوجھا نے پانچ اور روی چندرن ایشون نے تین وکٹیں لیں۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک سو گیارہ رنز بنائےاور انکا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ ایلسٹرکک چہتر اور نک کامپٹن چونتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے انگلینڈ کو مزید دو سو انیس رنز درکار ہےجبکہ اس کی دس وکٹیں باقی ہے ۔