18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:36
سلطان جوہرہاکی:تیسری پوزیشن کیلئےآج پاکستان،آسٹریلیاکامقابلہ
اے آر وائی - سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تیسری پوزیشن کے لئے پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ آخری گروپ میچ میں جرمنی نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔
ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں گروپ کے آخری میچ میں پاکستان کا سامنا جرمنی سے تھا۔جس میں جرمنی نے پاکستان کو تین صفر کے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں جرمنی کا ٹکرائو لیگ میچوں میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست بھارت کی ٹیم سے ہوگا۔
پاکستان تیسری پوزیشن کے لیے آج آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔