تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:53

فوٹوگرافرز کو کوریج سے روکنے پرآئی او سی کی بی سی سی آئی پر تنقید

جیو نیوز - نئی دہلی…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پریس فوٹوگرافرز کو احمد آباد ٹیسٹ کی کوریج کی اجازت نہ دینا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔آئی او سی کے پریس چیئرمین کیون گاسپر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا فوٹوگرافرز کو میچ کی کوریج کرنے سے روکنا صحافت پر ضرب لگانے جیسا ہے ، اس سے دنیا بھر میں موجود کھیل کے شایقین کو بھی مایوسی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافرز بھی صحافی ہوتے ہیں اور بی سی سی آئی یا کوئی بھی آرگنازیشن انہیں کام کرنے سے نہیں روک سکتی، کیون گاسپر نے آئی سی سی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا جلد حل نکالیں تاکہ دنیا بھر کی نیوز ایجنسیز اور اخبارات بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی کوریج کرسکیں، بھارتی بورڈ کے فیصلے کیبعد انٹرنیشل نیوز اداروں نے احمد آباد میں جاری ٹیسٹ کی میچ کوریج کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.