18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33
سلطان آف جوہر ٹورنامنٹ: تیسری پوزیشن کیلئے آج پاکستان ،آسٹریلیا مدمقابل
جیو نیوز - جوہر بارو…دوسرے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج تیسری پوزیشن کے لئے آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے 5 میچز کھیلے، جس میں ایک میں کامیابی اور دو میں اسے ناکامی ہوئی جبکہ دو میچ بے نتیجہ رہے، آج سہ پہر 3 بجے قومی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی جس نے راوٴنڈ میچ میں پاکستان کو 1۔5 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ میزبان ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کیلئے مقابلہ کریں گی جبکہ ٹائٹل کیلئے اہم میچ بھارت اور جرمنی کے درمیان ہوگا۔