تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:52

لاہور: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، شعیب ملک کیساتھ دبئی چلی گئیں

جیو نیوز - لاہور … بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مزار لاہور میں تین بھرپور دن گزارنے کے بعد اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ دبئی چلی گئیں۔ ثانیہ مرزا اپنی فیملی کیساتھ سالگرہ اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ منانے کیلئے 15 نومبر کو لاہور پہنچیں، 16 نومبر کو شعیب ملک کا کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے ثانیہ مرزا اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم گئیں جہاں شعیب ملک نے پویلین سے باہر آکر ان کا استقبال کیا۔ اسٹیڈیم میں میچ کے ساتھ وہ لاہور کے موسم سے بھی لطف اندوز ہوئیں، اسی رات انہوں نے لاہور کینٹ کے ایک سینما میں بھارتی فلم ”سن آف سردار “ دیکھی اور آج وہ اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ دبئی روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچیں لیکن دونوں میاں بیوی میڈیا سے نظریں چرائے تیزی کے ساتھ لاوٴنج میں چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.