تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:45

قومی ہاکی ٹیم پیرکی رات آسٹریلیا روانہ ہوگی

اے آر وائی - محمدعمران کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا روانہ ہوگی ۔قومی ٹیم چار ملکی نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔



فل بیک محمدعمران کو ایک مرتبہ پھر قومی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے۔ وقاص شریف انکے نائب ہونگے۔ قومی ٹیم بائیس سے پچیس نومبر تک چار ملکی پرتھ انٹرنیشنل میں شرکت کریگی۔جدید طرز کا نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ پندرہ پندرہ منٹ کے دو ہاف پر مشتمل ہوتاہے۔



پرتھ کے ایونٹ کے بعد قومی ٹیم میلبرن میں منعقد ہونے والے چونتیس ویں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے نو دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.