تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:54

احمدآباد ٹیسٹ: انگلینڈ کواننگز کی شکست کاخطرہ

اے آر وائی - بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان ایلسٹرکک کی سنچری کے باوجود انگلینڈ کو اننگزکی شکست کا خطرہ ہے۔ دوسری اننگز میں دو سو رنز پر انگلینڈ کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔



احمدآباد میں ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈنے نامکمل دوسری اننگز ایک سو گیارہ رنز سے شروع کی تو انکاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا۔ ظہیر خان نے نک کامپٹن کو آئوٹ کرکے بھارت کو پہلی کامیابی دلائی اورایک سو تئیس رنز کی پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا۔ کامپٹن نے سینتیس رنز بنائے ۔ جوناتھن ٹروٹ سترہ ، کیون پیٹرسن دو رنز،این بیل بائیس اور سمت پٹیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔



دوسو رنز پر انگلینڈ کےپانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے،جس کے بعد انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید ایک سو تیس رنز درکار ہیں کپتان ایلسٹرکک ایک سو سولہ رنز انگلینڈ کی آخری امید ہیں۔ انکے ساتھ میٹ پرائر کریز پر موجود ہیں۔بھارت کے امیش یادیو اور اوجھا نے دو،دو وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.