18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:57
گال ٹیسٹ: 105رنز پر سری لنکا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ
اے آر وائی - نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام ہوگئی۔ دوسرے روز کھانے کے وقفے پر سری لنکا کے پانچ کھلاڑی ایک سوپانچ رنز پر آئوٹ ہوچکے تھے۔
گال ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں دوسو اکیس رنز بنائے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز نو رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو بیس رنز پر ان کی چار اور پچاس رنز پر پانچ وکٹیں گرگئیں۔پراناوتاناصفر، رندیو نو،سنگاکارا پانچ اور سمارا ویرا سترہ رنز بناکر پویلین لوٹے۔
کپتان مہیلا جے وردنے کو نائب کپتان اینجلو میتھیوز نے جوائن کیا اور دونوں نے لنچ تک اسکور ایک سو پانچ رنز تک پہنچادیا۔ جے وردنے سینتیس اور میتھیوز تئیس رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کےٹم سائوتھی نے صرف انیس رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔